کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 4,068 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 185,098 سے بڑھ کر 189,166 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں ہفتے کے دوران 2 دن مندی اور 3 دن تیزی رہی، جس کے نتیجے میں چار نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔
ہفتہ وار ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 189,566 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 186,127 پوائنٹس نوٹ کی گئی۔
کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 244 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور یہ ہفتے کے اختتام پر 21,219 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر نئی سرمایہ کاری سے مارکیٹ مثبت زون میں رہی، سرمایہ کاروں کی جانب سے کم قیمت حصص کی خریداری نے مارکیٹ کیپٹیلائزیشن کو بڑھایا۔

















