کراچی: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، روزانہ کی بنیاد پر گولڈ عالمی ریکارڈ قائم کررہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 900 روپے بڑے اضافے کے بعد 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 9345 روہے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا 109 ڈالرز کے گڑے اضافے کے بعد 5 ہزار کراس کر گیا جبکہ فی اونس سونا 5 ہزار 97 ڈالرز تاریخی سطح پر آگیا۔
تاہم، فی تولہ چاندی 627 روپے کے اضافے سے 11 ہزار 428 روپے کی ہوگئی۔
