Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 329 ارب روپے تک پہنچ گئے

دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 تک واجبات میں 104 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مجموعی واجبات 329 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران کے الیکٹرک پر حکومتی واجبات میں مزید 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں یہ واجبات مجموعی طور پر 111 ارب روپے بڑھ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 218 ارب روپے تھے، جو دسمبر 2025 تک بڑھ کر 329 ارب روپے ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کے ای ہولڈنگز نے الجمیع ہولڈنگ کمپنی کے الزامات مسترد کر دیے، کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

اسی طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 تک واجبات میں 104 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دسمبر 2024 میں یہ واجبات 225 ارب روپے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 329 ارب روپے کے مجموعی واجبات میں سے 136 ارب روپے اصل رقم جبکہ 193 ارب روپے سود کی مد میں شامل ہیں۔

یہ واجبات وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کے عوض بنتے ہیں۔