بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئے۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 18 ہزار 90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 211 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 293 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 271 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار 911 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔


















