Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دسمبر 2025 میں بینکنگ ڈپازٹس کا مجموعی حجم 37.4 کھرب روپے تک پہنچ گیا

دسمبر 2025 میں بینکنگ ایڈوانسز 7.1 فیصد سالانہ کمی کے بعد 14.9 کھرب روپے رہ گئے

دسمبر 2025 میں بینکنگ ڈپازٹس میں 23.6 فیصد سالانہ اضافہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد  ایک سال میں بینکنگ ڈپازٹس 30.3 کھرب سے بڑھ کر 37.4 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔

 عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق دسمبر 2025 میں بینکنگ ایڈوانسز 7.1 فیصد سالانہ کمی کے بعد 14.9 کھرب روپے رہ گئے، جبکہ بینکوں کی سرمایہ کاری میں 30.1 فیصد سالانہ اضافہ، حجم 37.9 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔

 ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (ADR) دسمبر 2025 میں 39.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ  ADRمیں سالانہ بنیادوں پر 13.11 فیصد کمی، ماہانہ بنیادوں پر 1.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح انویسٹمنٹ ٹو ڈپازٹ ریشو دسمبر 2025 میں 101.3 فیصد رہا۔

انویسٹمنٹ ٹو ڈپازٹ ریشومیں سالانہ 5.09 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ 2.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔