Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی توقع ہے

اسلام آباد: یکم فروری 2026 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 36 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 31 جنوری کو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔