Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کے بعد ریکور کر گئی

مارکیٹ کی تاریخی بلندیوں کے بعد سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رجحان غالب رہا، اور کاروبار کے دوران 6 ہزار 419 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی تاہم اب مارکیٹ ریکور کر گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 612 پوائنٹس پر ٹریڈ کررھا ھے۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی تاریخی بلندیوں کے بعد سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے فروخت کا دباو بڑھا ہے اورمارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اس وقت سیلنگ پریشر کا شکار ہے، سرمایہ کاراتار چڑھاؤ کے غیر یقینی صورتحال میں حصص کو فروخت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 4767 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔