کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد دھڑام سے نیچے گر گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں تیز کمی کے بعد فی تولہ سونا 35,500 روپے کی کمی کے ساتھ 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 30,435 روپے گر کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے تک آگئی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی پہلی بار اتنی بڑی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 355 ڈالر سستا ہو کر 5,150 ڈالر تک پہنچ گیا۔
علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور 1,106 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ چاندی 11,069 روپے تک گر گئی۔


















