اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس دہندگان کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آج ہفتہ 31 جنوری کو بینک توسیع شدہ اوقات میں کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکس کی ادائیگی آسان ہو سکے۔ یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر لیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اوور دی کاؤنٹر ٹیکس وصولی کے لیے کھلے رہیں گے، جبکہ کسٹمز وصولیوں والی نیشنل بینک کی شاخیں بھی اس سہولت کے لیے دستیاب ہوں گی۔
مزید برآں، نِفٹ کے ذریعے سرکاری ٹرانزیکشنز کی خصوصی کلیئرنگ کا انتظام کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر بینک برانچز اضافی وقت تک کھلی رکھنے کی ہدایت حاصل کریں گی۔
اس دوران انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم کے ذریعے ٹیکس ادائیگی جاری رہے گی، تاکہ ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی رکاوٹ کے سہولت میسر ہو۔


















