Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی میچورٹی کو صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔

یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 2 ارب ڈالر کا یہ قرض جنوری میں میچور ہونے والا تھا، جس میں اب فروری تک عارضی طور پر توسیع دی گئی ہے۔ پاکستان نے یو اے ای سے دوبارہ ایک سال کے لیے قرض رول اوور کی درخواست بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جبکہ جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی ہے جس کی رول اوور متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: 3 لاکھ روپے تک بلا سود قرض ؟ نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا ہدف مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنا ہے، جس میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کرنے کا پلان بھی شامل ہے۔