Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں اے آئی انقلاب، پی ٹی سی ایل لے آیا جدید ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے

یہ کیسز آپریشنل، انٹرپرائز اور جامع ڈیجیٹل ماحول میں اے آئی کے عملی استعمال کو نمایاں کریں گے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) ملک کے سب سے بڑے مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم، انڈس اے آئی ویک 2026 میں اپنی جدید ترین اے آئی سہولیات کے ساتھ شرکت کرے گی۔

اس ایونٹ میں پی ٹی سی ایل صنعتی نقطہ نظر اور حقیقی دنیا میں قابلِ اطلاق اے آئی ایپلی کیشنز پیش کر کے پاکستان کے ارتقائی اے آئی ایجنڈے کی حمایت کرے گی۔

پی ٹی سی ایل اس موقع پر یہ بھی اجاگر کرے گی کہ کس طرح ایک روایتی ٹیلی کام ادارہ اے آئی سے تقویت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی میں تبدیل ہو رہا ہے۔

اس سفر میں عالمی ڈیجیٹل کمپنی ای اینڈ کی معاونت حاصل ہے، جو پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں ذمہ دارانہ، قابل توسیع اور مقامی تقاضوں سے ہم آہنگ اے آئی کے فروغ میں پی ٹی سی ایل کے مشن کی حمایت کر رہی ہے۔

کمپنی اس وقت پاکستان کے جدید ترین اے آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور اعلیٰ کارکردگی والے جی پی یوز میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، تاکہ جدید کمپیوٹنگ، ڈیٹا پروسیسنگ اور اے آئی ورک لوڈز ممکن بنائے جا سکیں۔

انڈس اے آئی ویک کی صنعتی نمائش میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے آٹھ عملی کیسز پیش کیے جائیں گے، جن میں چار ای اینڈ کے زیر انتظام، تین پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز، ایک سماعت سے محروم افراد کی شمولیت پر مبنی اے آئی کیس (کنیکٹ ہیئر) شامل ہوگا۔

یہ کیسز آپریشنل، انٹرپرائز اور جامع ڈیجیٹل ماحول میں اے آئی کے عملی استعمال کو نمایاں کریں گے۔

ایونٹ کے دوران صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل و یوفون حاتم بامطرف کلیدی خطاب کریں گے، جس میں اے آئی کے شعبے میں پیش رفت کو قومی ترقی میں بدلنے اور پاکستان کی طویل مدتی ڈیجیٹل و معاشی ترقی میں انڈسٹری کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس کے علاوہ موتیح چغلیل، چیف کلاؤڈ آفیسر ای اینڈ، بھی پینل مباحثے میں حصہ لیں گے۔

پی ٹی سی ایل کی انڈس اے آئی ویک میں شرکت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ، قومی ترجیحات کے استحکام اور حکومتِ پاکستان سمیت وسیع تر اے آئی ایکو سسٹم کی معاونت کے لیے کمپنی کے مستقل عزم کی عکاس ہے۔