Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجرا میں چوتھی بار تبدیلی

رواں مالی سال میں پانڈا بانڈز کے اجرا میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے

رواں ماہ فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز اجرا کا پلان مؤخر کر دیا گیا کیونکہ وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل ہونے کے باعث فروری کے پہلے ہفتے میں پانڈا بانڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں پانڈا بانڈز کے اجرا میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے، وزارت خزانہ آئندہ ماہ اجرا کے لیے پُرامید ہے تاہم تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر یوروبانڈز کی ادائیگی اپریل 2026 میں ہوگی، جبکہ حکومت یوروبانڈز ادائیگی کے لیے مالیاتی انتظامات میں مصروف ہے۔

پانڈا بانڈز کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور اے آئی آئی بی کی 95 فیصد تک گارنٹی شامل ہے، جبکہ 25  کروڑ ڈالر کے مساوی چینی یوآن میں ابتدائی اجرا متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی بار چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرے گا، جس کی مدت تین سال، شرح منافع فکسڈ اور سنگل ڈیجٹ رہنے کی توقع ہے۔