ایشیا پاک انویسٹمنٹس کے زیر انتظام چلنے والے لبرٹی پاور پلانٹ ڈھرکی کے انجینئرز نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈیزل سے چلنے والی بس کو الیکٹرک بس میں تبدیل کردیا۔
ڈھرکی میں لبرٹی پاور پلانٹ کے انجینئرز کی کاوشوں سے ڈیزل بس الیکٹرک بس میں تبدیل ہوکر ماحول دوست بن گئی۔
یہ حیرت انگیز بس ایک مرتبہ چارج ہونے پر4 سو 15 کلومیٹر تک فاصلہ طے کر سکتی ہے، یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس ہے جس کو ڈیزل سے الیکٹرک بس میں تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ یہ بس دو مرتبہ کامیابی سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں تک سفر بھی کر چکی ہے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لبرٹی پاور پلانٹ مجاہد پرویز چٹھہ نے باضابطہ طور پر اس ماحول دوست بس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر مجاہد پرویز چٹھہ نے لیبرٹی پاور پلانٹ کے انجینئرز کو خوب سراہا اور کہا کہ لبرٹی دھیرکی میں عوامی سطح پر بسیں امپورٹ تو ہورہی ہے تاہم لوکل بس کو پہلی بار ڈیزل سے الیکٹرک بس میں کنورٹ کر کے انجینئرز نے آرگنائزیشن کے ساتھ کمیٹمنٹ اور اس کی کمپیٹینس کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کاوش پر پوری ٹیم اور چیف ایگزیکٹیو صاحب کو مبارک باد دیتا ہوں اور انشاءاللہ ہم اس میں مزید بہتری کا عمل جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب سی ای او لیبرٹی پاور پلانٹ عمران احمد اور ڈائریکٹر فیصل صدیقی نے بھی انجینئرز کے کام کی تعریف کی۔
ڈائریکٹر لبرٹی پاور پلانٹ فیصل صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ہم ڈیوو کی فلیٹ میں تیزی سے الیکٹرن بسس لارہے ہیں، تاہم ان الیکٹرک بسوں کو ایک اور طریقے سے بھی شامل کریں گے وہ اس طرح جو ہماری موجودہ فلیٹ ہے اس کو کنورٹ کر کے اسے باقائدہ طور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
سی ای او لبرٹی پاور پلانٹ عمران احمد نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ اس بس کے جتنے بھی ٹیکنیکل فیچرز ہیں وہ کارکردگی میں امپورٹ کی جانے والی نئی بسوں سے بہتر یا برابر ہے کم نہیں ہے۔
لیبرٹی پاور پلانٹ کے انجینیئرز کے مطابق یہ ایک جدید اور مکمل بس ہے انہوں نے کہا یہ ہمارے پاکستان کی پہلی بس ہے جو ہم نے ڈیزل سے الیکٹرک میں کنورٹ کی ہے جبکہ یہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اپرووڈ ہے۔
یہ ایک دفعہ چارج کرنے سے تقریباً ساڑھے چار سو کلومیٹر تک سفر کرتی ہے فل اے سی ہے جبکہ اس میں 45 سیٹس لگائی گئیں ہیں یہ بس بہت جلد سڑکوں پرنظر آئی گی۔
تقریب کے آخر میں لیبرٹی پاور پلانٹ کے انجینئرز کو عوام دوست بس تیار کرنے پر تعریفی اسناد سی بھی نوازا گیا۔



















