Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی عالمی کرپٹو و مالیاتی فورم میں نمایاں شرکت

پاکستان نے فورم کو کرپٹو اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کا اہم مرکز قرار دیا

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے امریکا میں منعقدہ ورلڈ لبرٹی فورم میں شرکت کی۔

چیئرمین بلال بن ثاقب نے فورم کو عالمی مالیاتی رہنماؤں، کرپٹو اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کا اہم مرکز قرار دیا۔

فورم میں گولڈمین سکس، نیسڈیک، فرینکلن ٹیمپلٹن اور کوائن بیس سمیت بڑے مالیاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

عالمی مالیاتی فورم میں ”دی فیوچر آف اسٹیبل کوائنز، ٹوکنائزیشن اور فنانشل انوویشن“پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ سرحد پار ادائیگیوں کیلئے ڈالر منسلک اسٹیبل کوائن پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

یہ شراکت داری پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان کسی خودمختار ریاست کے ساتھ ابتدائی نمایاں تعاون میں شامل ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کی تنظیم، جدید مالیاتی نظام کے فروغ اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔