Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا مزید مہنگا؛ قیمت میں ہوا بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 34 ڈالرز اضافے سے 5172 فی اونس ہوگیا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تو لہ سونے کی قیمت 3400 روپے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2915 روہے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کا ہوگیا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 34 ڈالرز اضافے سے 5172 فی اونس ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 9286 روپے ہوگئی۔