Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوئی سدرن گیس کمپنی کے منافع میں 82 فیصد کمی

کمپنی کی جانب سے فی حصص آمدن 8 روپے سے گھٹ کر صرف 1 روپیہ رہ گئی ہے

سوئی سدرن گیس کمپنی کا منافع شدید متاثر، نصف سال میں منافع 82 فیصد کم ہو کر 1.30 ارب روپے رہ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں منافع 7.06 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے فی حصص آمدن 8 روپے سے گھٹ کر صرف 1 روپیہ رہ گئی ہے اور گیس فروخت سے مجموعی آمدن میں 18 فیصد سے ریونیو 202.58 ارب روپے، جبکہ خالص آمدن 14 فیصد کم ہو کر 194.99 ارب روپے رہ گئی ہے۔ اسی طرح مجموعی منافع 35 فیصد کمی کے بعد 5.16 ارب روپے رہ گیا۔

دوسری جانب ایڈمن اور سیلنگ اخراجات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ متوقع کریڈٹ لاسز میں 2.8 گنا بڑا اضافہ ہوا جس سے ریونیو 6.68 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

تاہم کمپنی کا آپریٹنگ منافع 23 فیصد کم ہو کر 10.97 ارب روپے رہ گیا۔

متعلقہ خبریں