Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خطے میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ کھلتے ساتھ فروخت کا دباؤ بڑھ گیا

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں تمام بڑی کمپنیاں ریڈ زون میں رہیں اور سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 16 ہزار 89 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں شدید دباؤ کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

 آج کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 17 نفسیاتی حدیں متاثر ہوئیں۔ ابتدائی ٹریڈنگ میں 15 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد مارکیٹ کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے معطل بھی کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: امریکا، ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مارکیٹ تقریباً 9 فیصد تک گر گئی۔ پورے دن کے دوران صرف 21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 413 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید برآں مارکیٹ میں 44 ارب روپے مالیت کے تقریباً 47 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال مارکیٹ پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔