پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا تاہم ڈرامائی انداز میں دوران ٹریڈنگ 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مشرق وسطی میں اسرائیل ایران جنگ کے اثرات اب پاکستان کی معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، اور آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 714 پوائنٹس کمی سے 151,258کی پست سطح پر ٹریڈ ہوا، تاہم اب کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور 2439 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 154 ہزار 412 پوائنٹس پر ٹرید ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کی شدید کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس1 لاکھ51ہزار972پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


















