Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی مندی کے بعد زبردست ریکوری

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کی شدید  کمی ہوئی تھی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مشرق وسطی میں اسرائیل  ایران جنگ کے اثرات اب پاکستان کی معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، اور آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 714 پوائنٹس کمی سے 151,258کی پست سطح پر ٹریڈ ہوا، تاہم د ن بھر کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 132 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج دن بھر ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 100 انڈیکس 6 ہزار پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ میں انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 217 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

اس موقع پر احمد چنائے ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کہنا تھا کہ آج سلیکٹڈ اسکرپٹس میں تیزی دیکھی گئی، مندی تھی اب صورتحال تبدیل ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مارکیٹ میں پورا دن  213 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 238 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، جبکہ مارکیٹ میں 37 ارب روپے کے  42 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کی شدید  کمی ہوئی تھی اور 100   انڈیکس1 لاکھ51ہزار972پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔