Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا

کراچی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونا 10 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوکر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 573 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر کمی کے بعد 5172 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 9004 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے کے ساتھ 7719 روپے ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی فی اونس قیمت 85.20 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔