پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3400 روپے کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 34 ڈالرز سستا ہو کر 5110 فی اونس کی سطح تک گر گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 104 روپے اضافے سے 8914 روپے تک پہنچ گئی۔


















