ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ
اعلامیے کے مطابق مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں پر لاگو ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا جبکہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر نئے کرایوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔




















