Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے شرح سود ساڑھے 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

شرح سود برقرار رہنے سے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑنے کی توقع ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آ سکتی ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو ساڑھے 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا امکان پہلے ہی ظاہر کیا جا رہا تھا اور توقع تھی کہ مرکزی بینک موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود برقرار رہنے سے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑنے کی توقع ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آ سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں نے پہلے ہی یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث شرح سود میں فوری کمی کے امکانات کم ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا بینکاری نظام کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

یاد رہے کہ سال 2026 کی پہلی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جنوری 2026 کو پیش کی تھی۔