Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرق وسطیٰ کی جنگ کی وجہ سے فضائی آپریشن درہم برہم، ہزاروں پروازیں منسوخ

بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کا نیا شیڈول جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر ائرپورٹس سے ساڑھے 1400 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل سے سعودی عرب، عرب امارات، دمام اور ریاض جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کا نیا شیڈول جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔ کشیدگی میں اضافے کے باعث سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے، جبکہ خلیجی ممالک سے آنے والے مسافر موجودہ صورتحال میں ائرپورٹ پر نہیں پہنچ رہے۔

اسی طرح، علامہ اقبال انٹرنیشنل سے یورپ اور کینیڈا جانے والے مسافروں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کی جنگ کے باعث اب تک 35000 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔