Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی

برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 91 ڈالر 41 سینٹس کی سطح پر آگئی ہے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نمایاں کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 7.63 فیصد کمی کے بعد 91 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 7.24 فیصد کم ہو کر 88 ڈالر 63 سینٹس فی بیرل پر آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی معیشت خطرے سے دوچار، تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید گراوٹ کا شکار ہو گئی تھی، تاہم قیمتوں میں کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔