پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج کاروبار کا آغاز 6 فیصد کے بڑے اضافے سے ہوا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں اپر لاک لگادیا گیا اور ٹریڈنگ ایک 45 منٹس کے لیے روک دی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں ایک ساتھ 9 حدیں بحال ہوئیں، انڈیکس میں 9ہزار 303 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 55ہزار783 کی سطح پر بند کردیا گیا، جبکہ اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار 209 پوائنٹس پر ٹریڈ کررھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین گراوٹ، 13 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس شدید مندی پر بند ہوا تھا۔


















