کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 16 کروڑ 44 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد اب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 59 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے اور وہ بڑھ کر 5 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔




















