Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آج سونا کتنا سستا ہوا؟ جانیے

سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے رہ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6087 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونا 71 ڈالر سستا ہو کر 5105 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

علاوہ ازیں 324روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 8,851 روپے پر آگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 278روپے کی کمی سے 7,588 روپے ہوگئی، تاہم عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 83.67 ڈالر پر آگئی۔