کراچی: ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی کے بعد سونا 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 459 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں سونا مزید سونا 87 ڈالرز کمی سے 5018 فی اونس تک آگیا۔
علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 310 روپے کمی سے 8541 روپے تک پہنچ گئی۔



















