Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز مندی پر اختتام

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس 4,687 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,49,178 پوائنٹس پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار مندی کی لپیٹ میں رہا اور ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ چار اہم نفسیاتی حدوں سے نیچے گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس 4,687 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,49,178 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,50,000 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، ایران جنگ کے باعث تیل دوبارہ مہنگا، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ چار اہم نفسیاتی حدوں سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مجموعی طور پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران 17 ارب 15 کروڑ روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ کی گراوٹ کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اور خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر جانا قرار دی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 90 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 324 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔