Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہو گیا

کراچی سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے تک پہنچ گیا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں یہ 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5010 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا سستا، ڈالر اور تیل مہنگا: جنگ کا کسے فائدہ ہورہا ہے؟

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 128 روپے بڑھ کر 8 ہزار 569 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔