پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہنڈریڈ انڈیکس میں 837 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا، اور یہ 1,50,016 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پورے دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 14 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 223 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 123 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری؛ اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کی حد تین گنا بڑھا دی گئی
مارکیٹ میں دو نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں، تاہم کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں مجموعی مثبت رجحان کے باوجود سرمایہ کار خطرات کے پیش نظر محتاط تھے۔



















