کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 3578 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس میں دوران 3578 پوائنٹس کا اضافہ جس کے بعد انڈیکس کی 1 لاکھ 53 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔
مارکیٹ میں اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 53 ہزار 570 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



















