پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) نے خلیجی ممالک میں سیکیورٹی صورتحال کے مدنظر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے فجیرہ کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے العین کے لیے پروازیں جاری رکھی جائیں گی، اور فی الحال یو اے ای کے لیے پروازیں صرف العین کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری، عارف حبیب کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزرز کی شمولیت کی سفارش
ذرائع کے مطابق مسافروں کو متبادل انتظامات اور پروازوں میں تبدیلی کی تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سفر متاثر نہ ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کے اعلیٰ عہدیدار علی لاریجانی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کی جانب سے انتقام کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔



















