عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے پر برقرار رہی۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونا 5010 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت 75 روپے کمی سے 8494 روپے ہوگئی۔



















