سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور بین القوامی گولڈ میں بڑی کمی سے مقامی مارکیٹ میں سونا 5 لاکھ کی سطح سے نیچے آگیا جس کے باعث خریداروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 20833 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 243 ڈالرز کمی کے بعد 4767 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کمی کے بعد 7734 روپے ہوگئی۔



















