Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی، عالمی و مقامی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

2 مارچ سے اب تک فی تولہ سونا مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار 100 روپے سستا ہو چکا ہے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 436 ڈالرز سستا ہو کر 4250 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح مجموعی طور پر 2 مارچ 2026 سے اب تک سونا 1101 ڈالر فی اونس تک سستا ہو چکا ہے، جو ایک بڑی کمی تصور کی جا رہی ہے۔

مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 43,600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 37,380 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 83 ہزار 883 روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا سستا، ڈالر اور تیل مہنگا: جنگ کا کسے فائدہ ہورہا ہے؟

اعداد و شمار کے مطابق 2 مارچ سے اب تک فی تولہ سونا مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار 100 روپے سستا ہو چکا ہے، جو حالیہ عرصے میں ایک بڑی گراوٹ ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو 800 روپے کم ہو کر 6,884 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور طلب و رسد میں تبدیلیاں اس نمایاں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔