جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستانی کردار ادا کرنے کی خبروں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کے دوران 4449 پوائنٹس کا زبردست اضافے سے ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 190 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کے کردار ادا کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں جبکہ دوسری جانب امریکہ کی جانب سے بھی ایرانی پاور پلانٹس پر حملے ملتوی کی گئے ہیں جس کے مثبت اثرات مارکیٹ میں نظر آنے لگے ہیں۔
















