ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ روز تاریخی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 16300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 13975 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 163 ڈالرز اضافے کے بعد 4413 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ چاندی بھی 570 روپے اضافے سے 7454 روپے فی تولہ ہوگئی۔

















