پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور ٹرینڈنگ کے دوران 1559 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 521 پوائنٹس ہر ٹریڈ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی میں کمی؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
واضح ہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات کے بیان پر ایشیائی سٹاک مارکیٹیں بھی سنبھلنے لگی ہیں۔




















