Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے اور چاندی کے ریٹس سُن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سونے اور چاندی کی قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 13,031 روپے کے اضافے سے4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 152 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4565 ڈالرپر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 370 روپےکے اضافے سے7,824 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 317 روپے کے اضافے سے 6,707 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 73.40 ڈالر ہوگئی۔