پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزٹریڈنگ کے دوران 2520 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 792 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹرینڈنگ کے دوران 1559 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔



















