Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزٹریڈنگ کے دوران 2520  پوائنٹس کی کمی ہوئی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزٹریڈنگ کے دوران 2520  پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 792 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹرینڈنگ کے دوران 1559 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔