ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 430 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 110 ڈالرز کمی سے 4455 فی اونس کی سطح تک آگیا جبکہ چاندی کی قیمت 340 روپے کمی سے 7484 روپے ہوگئی۔


















