کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3343 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر بڑھ کر 4532 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے اضافے سے 7524 روپے ہوگئی ہے۔
















