ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے کا ہوگیااسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2401 اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہوگئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 28 ڈالرز اضافے کے بعد 4560 فی اونس تک پہنچ گیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 260 روپے اضافے سے 7784 روپے ہوگئی۔



















