Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج سونے کے بھاؤ کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 28 ڈالرز اضافے کے بعد 4560 فی اونس تک پہنچ گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے کا ہوگیااسی طرح  دس گرام سونے کی قیمت 2401 اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہوگئی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 28 ڈالرز اضافے کے بعد 4560 فی اونس تک پہنچ گیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 260 روپے اضافے سے 7784 روپے ہوگئی۔