
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک نجی بینک میں اُس وقت ہنگامہ مچ گیا جب بینک کے وائی فائی نیٹ ورک کا نام اچانک ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سامنے آنے کے بعد بینک میں موجود شہریوں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ وشوا ہندو























