
سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ کےخلاف ناجائزاثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نےملزم کو 20 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کمرہ عدالت میں احد چیمہ کیس میں 8 گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔ عدالت کے روبرو گواہ ذیشان اورابراہیم نے اپنے بیانات قلمبند کروائےہیں۔
عدالت نےمزید گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیا ہے۔گواہان میں محمد اخلاق، عدیل شفیع، محمد سلیم اور شہزاد علی وغیرہ نے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں جبکہ احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
احد چیمہ پر الزام ہے کہ اس نے اندرون بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے۔نیب کے مطابق احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو 600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News