
احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پرسابق صدرآصف زرداری سیکیورٹی اہلکارپربرہم ہوگئےاور غصے میں آکر اسے چھڑی دے ماری۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت میں میگامنی لانڈرنگ کی سماعت ہوئی جس میں سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سےحاضری لگا کرآصف علی زرداری اور فریال تالپور کوبھیج دیاگیا۔
عدالت سےواپسی پرفریال تالپور کےآگے آنے اور انہیں راستہ نہ دینےپرآصف زرداری برہم ہوگئے اور انہوں نےسیکیورٹی اہلکارکوچھڑی دے ماری۔
آصف زرداری نے سیکیورٹی اہلکار پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ احمق دیکھتے نہیں ہومیری بہن پیچھے ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر آصف علی زرداری اورفریال تالپور کوسخت سیکیورٹی کےحصارمیں عدالت پہنچایاگیا۔
سابق صدر کو احتساب عدالت میں ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیاگیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ریفرنس کی نقول فراہم نہ کیے جانے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی تاریخ مقرر نہ ہوسکی۔
بعد ازاں عدالت نےآصف زرداری اورفریال تالپورکےجوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News